PM Apna Ghar Program

پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ

0

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی ریلیف کے لیے سیاسی، جمہوری اور قومی مزاحمت کے ذریعے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی ریلیف کے لیے جاری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے، جبکہ اب قومی ترجیحات کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوششوں کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پوری قوم کے لیے بابرکت ثابت ہوگا۔
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
انہوں نے کہا کہ ملک کا شعبہ زراعت مسلسل زوال پذیر ہے اور کسانوں و ہاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا حکومتی فیصلہ زراعت اور کسانوں کے خلاف پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ گنے، گندم اور چاول کے کاشتکاروں کو معاشی استحصال کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ملک میں زرعی شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور کسانوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے قومی زراعت کانفرنس بلانے کا اہتمام کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.