کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بوہرہ برادری صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ بوہرہ برادری نے کئی نسلوں سے تجارت، صنعت اور فلاحی سرگرمیوں کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
دبئی کی عدالت کا ٹریفک حادثے میں معذور ڈرائیور کو 7 لاکھ 50 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا تجارتی اور مالیاتی مرکز ہے، جبکہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں اور ہر نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔


