PM Apna Ghar Program

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس عمیر مجید ملک نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم امتناع کے بعد الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
دوران سماعت جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ ابھی تک حل کیوں نہیں کیا گیا؟ اس پر قاضی عادل عزیز نے بتایا کہ ایک وارڈ میں صرف دو ووٹرز موجود ہیں، ایسے میں وہاں انتخابات کیسے کرائے جا سکتے ہیں؟ جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے کہ 2015 کے قانون کے مطابق حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس حوالے سے تفصیلی حکم نامہ جاری کیا جا چکا ہے، جس میں تمام وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے کہ اگر الیکشن کمیشن کچھ کارروائی کرتا تو کوئی فریق اس کے خلاف اپیل دائر کرتا۔ اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ کمیشن اس معاملے پر کارروائی کر چکا ہے اور حلقہ بندیوں کی یہ مشق چھ مرتبہ مکمل کی جا چکی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ پارلیمنٹ اس معاملے پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کی متعدد درخواستیں عدالت میں آ چکی ہیں، جن میں درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ کس وارڈ میں شامل ہیں۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے مزید ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کو جاری کیے گئے اپنے حکم نامے میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیاں رائج قانون کے مطابق کی گئی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن سے معاملے پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.