گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کے سرکاری انتظامی قواعد و ضوابط میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قواعد و ضوابط میں ترمیم کے بعد ہیومن ریسورس مینجمنٹ (Human Resource Management) کی اصطلاح ختم کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے متعلقہ سرکاری عہدوں اور محکموں کے نام بھی تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ رکھ دیے گئے ہیں۔

حکومتی فیصلے کے تحت اب خیبر پختونخوا کے سرکاری امور، انتظامی معاملات اور سرکاری دستاویزات میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔ اس تبدیلی کے بعد متعلقہ سرکاری عہدوں اور محکموں کی شناخت بھی نئے نام کے مطابق کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں کی جانے والی یہ ترامیم صوبائی حکومت کے انتظامی ڈھانچے اور سرکاری قواعد و ضوابط میں تبدیلیوں کا حصہ ہیں، جن کا باضابطہ اطلاق نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔


