PM Apna Ghar Program

پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

مالدیپ کے وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن محمد امین نے اعلان کیا ہے کہ مالدیپ کی قومی ایئرلائن جلد پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی براہِ راست پرواز کے ذریعے پاکستان کے معروف کرکٹرز، فنکاروں اور دیگر نامور شخصیات کو مالدیپ لے جایا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران محمد امین نے کہا کہ پاکستانی سلیبریٹیز مالدیپ میں بے حد مقبول ہیں اور ان کی آمد سے ملک میں سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔ ان کے مطابق پاکستانی معروف شخصیات کی مالدیپ آمد سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی روابط بھی مضبوط ہوں گے۔
بھارت: کیفے میں پارٹی کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز پاکستانی شہریوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری سیاحت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور براہِ راست فضائی رابطے کے قیام سے مالدیپ آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

کھیلوں کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسٹیڈیم کے ساتھ ایک کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی، جہاں مقامی نوجوانوں کو کرکٹ کی تربیت حاصل کرنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے مالدیپ کے ہم منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالدیپ کے وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب مالدیپ کے وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن محمد امین نے اسلام آباد کے جدید انفراسٹرکچر، تیز رفتار ترقی، قدرتی خوبصورتی اور صفائی کے بہترین نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے قدرتی مناظر دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد حقیقی معنوں میں ٹورازم کیپٹل سٹی بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

تجارتی اور معاشی روابط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد امین نے کہا کہ مالدیپ کو افرادی قوت کی ضرورت ہے اور ان کا ملک پاکستان سے افرادی قوت کی فراہمی کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے تعمیراتی سامان، ادویات اور دیگر اشیاء کی درآمد کے بھی وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں مالدیپ کے ہائی کمشنر اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت، کھیلوں اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.