Gas Leakage Web ad 1

برطانوی وزیر صحت کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

0

لندن: برطانوی وزیر صحت جیمز فرتھ نے مانچسٹر میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان سے ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات میں جیمز فرتھ اور پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے دونوں ممالک کے صحت کے نظام، مقامی کمیونٹیز کی ضروریات اور مساجد کی سکیورٹی سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ ٹی وی سکرین پرجلوہ گر ہونگے
اس موقع پر برطانوی وزیر صحت جیمز فرتھ نے کہا کہ ان کے حلقے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد آباد ہے، جو برطانوی معاشرے کا ایک اہم اور نمایاں حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے میں مختلف ثقافتوں اور کمیونٹیز کے درمیان اتحاد ہی ان کی اصل طاقت ہے۔

جیمز فرتھ نے برطانوی معاشرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی خدمات، مثبت کردار اور اہمیت کو بھی سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.