Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت دیدی

0

وفاقی وزیر مصدق ملک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت سمیت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تمام رکن ممالک کو مکالمے اور باہمی تبادلے کی دعوت دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مکالمہ مختلف نظریات اور ثقافتوں کے درمیان ہی ممکن ہوتا ہے۔ اگر تمام نظریات ایک جیسے ہوں تو اسے مکالمہ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی اور تہذیبی روابط فارس اور عرب سے لے کر بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں، اور پاکستان تمام ممالک کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ان روابط سے فائدہ اٹھائیں۔
ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
وفاقی وزیر مصدق ملک نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کا نیٹ ورک قائم کرنے اور ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی تجاویز بھی پیش کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایس سی او کے پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اردو زبان میں اظہارِ خیال کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے اردو ادب کے عظیم شعراء مرزا غالب اور علامہ محمد اقبال کا بھی خصوصی تذکرہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.