پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اپنے مارننگ شو کے دوران جذباتی ہو کر میک اپ اتارنے لگیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں وینا ملک نے نجی نیوز چینل کے مارننگ شو ’وینا ہے نا‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی، تاہم انہیں جسمانی ساخت اور وزن پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے لائیو شو میں اپنی ہیلز اتاریں اور کہا کہ آپ نے میرا وزن دیکھا ہے، اب میرا قد بھی دیکھ لیں۔
اس کے بعد وینا ملک نے اپنا میک اپ بھی اتار دیا اور کہا کہ اب مجھے موٹی، سانولی یا بدصورت کہنا ہے تو کہہ لیں، میری اصل شکل پر بھی بریکنگ نیوز بنا لیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کے منفی تبصروں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ اعتماد کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے وینا ملک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے اعتماد کی تعریف کی۔



