Gas Leakage Web ad 1

میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، مریم نواز شریف

ورلڈ چلڈرن ڈے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام، بچوں کی صحت، تعلیم، حفاظت اور خوشحالی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دے دیا۔

0

اہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے اور اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام بچوں کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ان کی پہلی ترجیح ہے۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں، جبکہ ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کو انسولین کٹس گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں۔

مریم نواز شریف کے مطابق غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے جنوبی پنجاب میں اسکول میل پروگرام شروع کیا گیا ہے، جبکہ خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، سماعت کے آلات اور وہیل چیئرز فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آٹزم کا شکار بچوں کے لیے پاکستان میں خصوصی آٹزم اسکول قائم کیے گئے ہیں، جبکہ بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لیے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے گمشدگی اور استحصال کے کیسز حل کیے جا رہے ہیں۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں اور بچوں کے خلاف تشدد اور سنگین جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو انہیں نیند نہیں آتی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا، کیونکہ ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.