Gas Leakage Web ad 1

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے

0

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مصدق مسعود ملک پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے اور فورم میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اہمیت اور سفارت کاری میں پاکستان کے کردار سے متعلق ملکی مؤقف پیش کریں گے۔
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
فورم کے دوران ایس سی او میں پاکستان کے تعمیری کردار کے ساتھ ساتھ ملک کے متنوع تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق فورم میں پاکستان کی شرکت شنگھائی اسپرٹ کے عین مطابق پاکستان کی کوششوں اور عزم کی عکاس ہے۔ پاکستانی وفد فورم کے مختلف موضوعاتی اجلاسوں میں شرکت کرے گا، جبکہ اس موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 2026-27 کی مدت کے لیے ای سی او سربراہانِ مملکت کونسل کا موجودہ چیئرمین ہے اور آئندہ سال منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل پاکستان متعدد سرگرمیوں کی میزبانی بھی کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.