ترجمان کے مطابق کارروائی ساہیوال کے رہائشی سید حمزہ ارشاد بخاری کی شکایت پر کی گئی، جس کے نتیجے میں فراڈ کے مرکزی ملزم شاہد بشیر چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزمان شہری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پہنچے اور گرفتاری کی دھمکیاں دے کر اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر تین مختلف بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے شہری سے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے وصول کیے۔
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور شہری سے مبینہ فراڈ کے ذریعے وصول کی گئی مکمل 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
واقعے میں ملوث دوسرے ملزم میاں وسیم کے کردار کی بھی تحقیقات جاری ہیں، جس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کلیئرنس دلوانے کے نام پر شہری سے مزید 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق واقعے کے دیگر پہلوؤں اور دوسرے ملزم کے کردار کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



