آزاد کشمیر کے 100 روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
ہم نےاپنے دورمیں آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کو واپس لائی: نوازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ بھمبر میں دانش اسکول کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کا کیمپس بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت کو اپنے 100 روزہ ترقیاتی پلان پر عمل درآمد کے لیے جن وسائل کی ضرورت ہوگی، وفاقی حکومت وہ تمام وسائل فراہم کرے گی۔
انہوں نے اپنی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے جاری کیے گئے احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔



