وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ کوششیں اور تعاون ضروری ہیں۔

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وفود سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور
انہوں نے تجارت، ٹرانسپورٹ، راہداریوں کے ذریعے علاقائی روابط، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان راہداریوں میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے رابطے بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے علاقائی روابط کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔



