وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاہے کہ عوام کیلئے 15روپےفی لیٹر پیٹرول سستا کیا ہے، تعاون کرنےپر ریفائنریز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، ایل این جی کے جہاز پر حملہ کیا گیا، ہمارے پاس ایل پی جی کے 2 ٹرمینلز موجود ہیں،انہیں استعمال کریں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ریفائنریز کو کروڈ آئل دیا گیا تو ان کا منافع بھی بڑھ گیا ، ریفائنریز نے اتنا منافع کمایا جتنا پہلے کبھی نہیں کمایا ،15روپے کا اضافہ جو عوام پر آنا تھا وہ نہیں آنے دیا گیا ، پہلے ڈیزل پر ریلیف دیا،حکومت کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتی ، ریفائنریزکو پریمیم کی حد 20ڈالرمقرر کی گئی ہے ، کرائسز سے پہلے پریمیم 5ڈالر تھا، عوام کیلئے 15روپےفی لیٹر پیٹرول سستا کیا ہے، تعاون کرنےپر ریفائنریز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ 15ارب روپے کا بوجھ ریفائنریز پر آئے گا جس سے 15 روپے فی لیٹر فائدہ عوام کو دے سکیں گے، جیسےہی مارکیٹ نارمل ہو جائے تو جلد سارے نظام کو بہتر کریں گے، صرف 30دن تک یہ فارمولہ لاگورہےگا، اس وقت خطے کی بدترین جنگ جاری ہے،جنگ کے بعد سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کریں گے، جیسے ہی مارکیٹ نارمل ہو جائے تو جلد سارے نظام کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ علی پرویز ملک نے کہا کہ پچھلے چند دنوں کے معاملات سے مارکیٹ دوبارہ چڑھنا شروع ہو گئی، پیٹرولیم مصنوعات کے انشورنس کے اخرجات میں بھی اضافہ ہوا، وزیراعظم کی کوشش ہے صارف کو ہرممکن حد تک جتنا ریلیف دیں، 13ملین سے زائد صارفین کو ریلیف دیا گیا، پریمیم میں 10سے 20 ڈالر کا اضافہ آ رہاتھا، پریمیم پی ایس او کے ٹینڈر میں لوڈ ہوا تھا،مقامی ریفائنریز ملکی ضروریات کا 30 فیصد پیٹرول پیدا کرتی ہیں۔
علی پرویز کا کہناتھا کہ حکومت نے پیسہ لے کر اپنا خسارہ پورا نہیں کیا،عوام میں تقسیم کیا، مل جل کر بوجھ اٹھانے کے نظام سے ہی آگےچل رہےہیں، ایل این جی کے جہاز پر حملہ کیا گیا، ہمارے پاس ایل پی جی کے 2 ٹرمینلز موجود ہیں،انہیں استعمال کریں گے، ملک میں ایل پی جی کی 700روپےقیمت عوام سے زیادتی ہے۔



