ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے جائزے کے لیے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
لاہور پولیس کا اہلکار ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
وزارتِ خزانہ نے مذاکرات کی تیاری کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں کو ڈیٹا اور رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ متعلقہ وزارتیں آئی ایم ایف وفد کو اسٹرکچرل بینچ مارکس اور معاشی اصلاحات کے اہداف پر بریفنگ دیں گی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، بجلی اور گیس کے شعبوں میں سرکلر ڈیٹ سمیت دیگر اہداف پر بھی بات چیت ہوگی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس میں تقریباً 1 ارب ڈالر پانچویں قسط کی مد میں جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔