Gas Leakage Web ad 1

شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب

0

مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر جاری ہے اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک ہزار سے زائد کلینک آن وہیلز عوام کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ مخالفین یہ تاثر دیتے ہیں کہ مریم نواز کا پنجاب صرف لاہور تک محدود ہے، حالانکہ لاہور جیسی ترقیاتی سرگرمیاں پنجاب کے تمام شہروں میں جاری ہیں۔
آلودہ سلاد پتے سے پھیلنے والی طفیلی بیماری کا دائرہ مزید وسیع
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں بھی سڑکوں کا وسیع جال بچھایا ہے اور پارٹی کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ ان کے مطابق جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو پاکستان اور آزاد کشمیر دونوں نے یکساں ترقی کی، جبکہ آج بھی نواز شریف کی عوامی خدمت کے منصوبے ملک بھر میں نمایاں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کے تمام 41 اضلاع میں واسا کی سہولت موجود ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی گرین بس سروس جلد کوٹلی تک بھی پہنچائی جائے گی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں میڈیکل ڈسٹرکٹس اور جدید کارڈیالوجی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جبکہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور تعلیمی اسکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز آزاد کشمیر کے لیے "صاف ستھرا کشمیر” منصوبہ متعارف کرائیں گی، جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کو سیف سٹی منصوبہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.