Gas Leakage Web ad 1

ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار

0

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے، جبکہ دوحا مذاکرات میں بھی تعمیری پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بحرین کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے بحران کا پائیدار حل سفارتکاری، مکالمے اور مذاکرات میں مضمر ہے اور طاقت کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔

ٹیکسی ڈرائیور کی ایئرپورٹ انٹری پاس اور سٹیکر بحالی کیلئے درخواست مسترد

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قانون سے ہٹ کر کی جانے والی کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایران اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بحرین اور کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ اگر اس تنازع کو نہ روکا گیا تو یہ خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثالثی کا آغاز کیا تاکہ خطے میں امن، استحکام اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سفارتی کوششوں کی کامیابی ہے، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا اور دیرپا حل کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔ انہوں نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے اور دوحا مذاکرات میں بھی تعمیری پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ فریقین نے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور رابطے کے تمام ذرائع کھلے رکھے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.