Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

0

وفاقی حکومت نے مسلسل پانچویں بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

سرکاری فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377.78 روپے سے کم ہو کر 373.78 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

بجٹ 27-2026: حکومت کا امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 380.78 روپے سے کم ہو کر 378.78 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مسلسل پانچویں مرتبہ قیمتوں میں کمی کے اس فیصلے کو عوام کے لیے ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی اور بالواسطہ طور پر روزمرہ استعمال کی بعض اشیاء کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.