Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف، میکرو اکنامک فریم ورک پر اختلاف برقرار

0

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ اہداف اور میکرو اکنامک فریم ورک پر اختلاف برقرار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفاقی اور صوبائی سطح پر اضافی ٹیکس وصولی کا مطالبہ ہے جبکہ صوبوں کو آئندہ مالی سال میں ریونیو میں تقریباً 40 فیصد اضافے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کی ترقی بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے روکی نہیں جا سکتی: فیلڈ مارشل

حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے 4.1 فیصد شرح نمو کا ہدف تجویز کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف دباؤ کے باعث بجٹ میں 860 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے اور پیٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زراعت، پراپرٹی اور سروسز سیکٹر سے 400 ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی کی تجویز ہے جبکہ نئے بجٹ میں پرائمری سرپلس کا ہدف جی ڈی پی کے 2 فیصد کے برابر رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اگلے مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے جبکہ درآمدات 70 ارب ڈالر تک پہنچنے اور تجارتی خسارے میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

معیشت کو سہارا دینے کے لیے ترسیلات زر پر انحصار برقرار رہنے کی توقع ہے، اور آئندہ مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.