Gas Leakage Web ad 1

محکمانہ احتساب کی مثال: سب انسپکٹر فیصل ریاض گرفتار، شہری شکایت پر فوری کارروائی

0

ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں ایک شہری خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر فیصل ریاض کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی۔ شکایت کے مطابق سب انسپکٹر نے خاتون کے بھتیجے کا کالعدم تنظیم لسٹ سے نام نکالنے کے لیے دو لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کیے اور مزید رقم کا تقاضہ کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری طور پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دیا، جس میں سب انسپکٹر فیصل ریاض کو قصوروار قرار دیا گیا۔ ڈی آئی جی کے حکم پر ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ نمبر 1702 درج کیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس میں احتساب بلا امتیاز جاری ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہری شکایات پر فوری کارروائی ہر حال میں ترجیح ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.