Gas Leakage Web ad 1

ڈریپ کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

0

ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ ضروری ادویات بشمول انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضروری ادویات کی قیمتوں میں کسی نئے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔

آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

ترجمان نے واضح کیا کہ ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود اضافہ نہیں کر سکتیں۔ ڈریپ ادویات کی دستیابی کے حوالے سے کڑی نگرانی یقینی بنا رہا ہے۔

مزید برآں، ڈریپ نے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو دو اہم ہدایات جاری کی ہیں:

خام مال کے حصول کے متعدد ذرائع اختیار کیے جائیں۔
مناسب ذخیرہ برقرار رکھا جائے تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ادویات کی قلت سے بچا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.