Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 140 ارب روپے کا نیا قرض لے گا

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 140 ارب روپے کا نیا قرض لے گا

0

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 140 ارب روپے کا قرض حاصل کرے گا

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو 50 کروڑ ڈالر کے مساوی قرض کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات لانا ہے۔

پنجاب حکومت کے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف بڑا فیصلہ

حکام وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل اب ایک ہزار پچپن ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، اور نئے قرض سے سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس منصوبے کا نام "ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام” رکھا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرام شروع کیے جائیں گے، پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، اور نئی اصلاحات کے ذریعے مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے۔

حکام نے کہا کہ پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنایا جائے گا، پنشن کے لیے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانے کی تیاری ہے، اور طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی نگرانی بہتر کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.