تحریک انصاف نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کیلئے 25 لاکھ کا ڈیپازٹ جمع کرادیا
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے مزارِقائدمینجمنٹ بورڈ کو جلسے کیلئے 25 لاکھ روپےسیکیورٹی ڈیپازٹ جمع کرادیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے سیکیورٹی ڈیپازٹ کی رقم پےآرڈرکی صورت میں جمع کرائی گئی ہے۔اتوار کو مزارِ قائد پر پی ٹی آئی جلسہ کرےگی۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کوجناح گراؤنڈمیں جلسہ کرنےکی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جلسے پرکوئی پابندی نہیں ہے،کراچی میں جلسہ کیلئےپی ٹی آئی کو قانون کے مطابق اجازت دی گئی۔