Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

0

کراچی: پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی منظوری دی۔

Gas Leakage Web ad 2

عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے اور بنگلادیشی ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر پرواز کرنا ہوگی اور ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو دینا ہوں گی۔ ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پروازیں رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.