قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں 2 روز قیام کریں گے، میاں نواز شریف کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے۔
شان مسعود نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اگلے ماہ ہونے والی اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی کے مہمانوں کو دعوت نامے دیں گے۔ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گزشتہ روز جاتی امراء سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔