sui northern 1

افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

0
Social Wallet protection 2

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا، اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

sui northern 2

پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، اور اگر انصاف نہ ملا تو پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
ہانیہ عامر کواقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقرر کردیا

انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، پچھلی حکومت کے دوران ہم نسبتاً کمزور تھے مگر اب ہم عدالتوں میں اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ افغانستان سمیت کوئی بھی حملہ آور ہوا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اب تک 8 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ 12 لاکھ اب بھی صوبے میں موجود ہیں، جنہیں باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وہ حکومت چلانے نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی لانے آئے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع نہ ملا تو کابینہ سے متعلق مشاورت پارٹی رہنماؤں سے کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں ٹارگٹ کیا گیا اور پھر آئینی عمل کو روکا گیا، اس پر انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے جو اعتراضات دور کر کے پیر کے روز دوبارہ جمع کرائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.