Gas Leakage Web ad 1

بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے، گرپتونت پنوں

0

 

Gas Leakage Web ad 2

سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔ ان کی اپیل پر سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا۔

کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مبینہ طور پر ایک سکھ فوجی کی آڈیو کال بھی سنوائی اور کہا کہ انہوں نے سکھ فوجیوں سے پاکستان آرمی کا ساتھ دینے کے لیے بھارت کی جانب سے نہ لڑنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد یہ بغاوت سامنے آئی ہے، اب سکھ فوجی پاکستان کی فوج کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی ٹینکوں پر خالصتان کے جھنڈے لگا کر پاک فوج کے ساتھ مل کر خالصتان بنائیں گے، دہلی کو خالصتان کا مرکز بنائیں گے۔

اس کے علاوہ لندن میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا، اور نریندر مودی کے پوسٹر کو پاؤں میں روندا گیا۔سکھ فار جسٹس کے انسٹاگرام پیج پر اس احتجاج کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.