ایشیائی ترقیاتی بینک سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کی رقم آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار میں شامل کی جائے گی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جاری کی گئی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر کی رقم بطور قرض حکومت پاکستان کو فراہم کی ہے ۔