صنم جاوید سمیت دیگر گرفتارخواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 دن کی توسیع

0

لاہور:  جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔

اس دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، کچھ مہلت دی جائے۔

خدیجہ شاہ سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی۔ خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.