کھیم کرن یادگار پر یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
کور کمانڈر اور دیگر نامور غازیوں نے یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں
ان غازیوں میں 1965 کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر لڑنے والے 5 فرنٹیئر فورس کے کرنل ممتاز، 2 فرنٹیئر فورس گائیڈز کے بریگیڈیئر یعسوب اور 12 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے بریگیڈیئر امتیاز ملک شامل تھے۔
قصور کے سرحدی علاقے میں 1965 کی جنگ کے مشہور معرکہ کھیم کرن کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار پر اس جنگ میں حصہ لینے والی یونٹس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور جوانوں نے شرکت کی
یہ یادگار ان شہدائے وطن اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی جنہوں نے روہی وال کے مشہور جوابی حملے میں دشمن کے چھکے چھڑا کر کھیم کرن تک کا علاقہ فتح کر لیا
اس معرکہ میں پاک فوج کے 257 سپوتوں نے دھرتی ماں کے تقدس پر اپنی جانیں نچھاور کیں
16 غازیوں کو ان کی بے مثال جرأت اور بہادری پر اعلی فوجی اعزازات سے بھی نوازا گیا
ان میں 1 ہلال جرأت، 6 ستارہء جرأت، 5 تمغہء جرأت اور 4 امتیازی اسناد شامل ہیں