وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے تین روزہ دورے پر آنے والے معززمہمان سے کابینہ کے اراکین کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔
اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر میں چین کے نائب وزیر اعظم کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال قبل سی پیک منصوبوں پر کام کا آغاز ہوا تھا، سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اور چین نے اس معاہدے پر 10 سال قبل دستخط کئے تھے، اس کی سیاہی سوکھنے سے قبل ہی اس پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی بدولت آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں شعبہ توانائی، روڈ، انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہائیڈل پاور سیکٹر میں 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری آئی، کوئی شک نہیں کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخلے ہو رہے ہیں، آج ہم نے کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کئے ہیں جو دونوں ماملک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے۔