ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ خارجہ ہفتہ کو ملاقات کریں گے

اسلام آباد  :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سےہفتہ کو سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ خارجہ اگنازئیو کاسیس ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم اور سوئس وزیرِ خارجہ کی موجودگی میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات سے نبٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ویژن کے تحت پاکستان اور سوئزرلینڈ کے مابین یہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات و ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کاروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button