تازہ ترین

میاں محمد نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت،کہتے ہیں عمران فتنہ 20 ہزار کا جتھہ بھی لے آئے کوئی مطالبہ نہیں ماننا

 لندن:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو کہہ دیا کہ یہ فتنہ 20 ہزار کا جتھہ بھی لے آئے کوئی مطالبہ نہیں سننا، یہ فیس سیونگ کیلئے بیتاب ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا یہ آج تک جواب نہیں دے سکا۔ انہوں نے لندن میں ٹویٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات اور دھمکیوں کے ردعمل میں کہا کہ دس لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔

عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔

نوازشریف نے کہا کہ میں نے شہبازشریف سے کہہ دیا ہے کہ یہ 2000 کا جتھہ لے آئے یا 20000 کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے. جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ اسی طرح وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے، بیلٹ پر بلڈ شیڈ، بندوقوں سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، 6 ماہ سے انقلاب نہیں،عوام نے فارن فنڈد فتنہ توشہ خانہ ڈکیتیاں بشرا بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے،شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جھوٹے شخص اگر الیکشن مقصد تھا تو مارچ میں جب اختیار اور اقتدار آپ کے پاس تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنی کٴْرسی کے لئے مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کر سکتے تھے تو الیکشن کا اعلان کیوں نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button