امریکا: اہلیہ کی سالگرہ پر شوہر کی قسمت کھل گئی، ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی
امریکا: اہلیہ کی سالگرہ پر شوہر کی قسمت کھل گئی، ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی
امریکا میں جورجیا کے رہائشی پریسٹن فُوکوا نے اپنی بیوی کی سالگرہ کے موقع پر 10 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ پریسٹن نے بتایا کہ وہ سالگرہ کی چھٹی پر گینزویل میں ایک دکان پر رکے اور جارجیا ملینئر اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔
پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا
جیسے ہی انہوں نے ٹکٹ پر انعام دیکھا، فوراً اپنی اہلیہ کو فون کیا، لیکن انہیں یقین نہیں آیا۔ بعد ازاں پریسٹن نے اپنی اہلیہ کو جارجیا لاٹری آفس جا کر انعام کے چیک کی تصویر بھیجی تاکہ یقین کر سکیں۔ پریسٹن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انعام کو درست طریقے سے استعمال کریں گے۔