sui northern 1

پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا

پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا

0
Social Wallet protection 2

مسابقتی کمیشن نے پنجاب کی 10 شوگر ملوں کو کارٹل بنانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے لیے باہمی گٹھ جوڑ کیا اور گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کر دی، جس میں کسانوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

sui northern 2

وہ بہترین فلم جسے آپ ایک بار دیکھ کر عرصے تک بھول نہیں سکیں گے

اعلامیے کے مطابق 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ ہوئی جس میں کئی شوگر ملوں کے نمائندے آن لائن بھی شریک ہوئے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کرشنگ کا آغاز 28 نومبر سے کیا جائے گا۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق کارٹل بنا کر قیمتیں مقرر کرنا مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

کمیشن نے تمام شوگر ملوں سے 14 دن میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کرشنگ میں تاخیر کی وجہ سے چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔ جس شوگر مل میں خفیہ میٹنگ ہوئی اسے بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.