Gas Leakage Web ad 1

وفاقی آئینی عدالت کا اہم اقدام ، سائلین کی سہولت کیلئے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

وفاقی آئینی عدالت کا اہم اقدام ، سائلین کی سہولت کیلئے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

0

وفاقی آئینی عدالت نے عوامی سہولت کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سائلین کی سہولت کے لیے قائم مختلف ڈیسک کا افتتاح کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا ک نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم مفاہمت نامے پر دستخط

واضح رہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان نے جمعرات کو جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں نئے ریکارڈ روم کے قیام کے لیے مختص جگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔

چیف جسٹس نے موقع پر مجوزہ انتظامات کا جائزہ لیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں موجود متعلقہ عدالتی ریکارڈ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم کیے جانے والے نئے ریکارڈ روم میں منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.