sui northern 1

اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا ک نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم مفاہمت نامے پر دستخط

اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا ک نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم مفاہمت نامے پر دستخط

0
Social Wallet protection 2

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ و یورپی امور تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے چوتھے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

sui northern 2

کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال

ملاقات میں پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ اور یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے تحت شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر بھی گفتگو کی اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کیے گئے۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، اور یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.