PM Apna Ghar Program

جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

0

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے اس مسافر کو پرواز سے اتار دیا، جو فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے؛ وزارت خزانہ کی رپورٹ

مسافر کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی، جو ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے لیے جاری کیے گئے ویزے پر سفر کر رہا تھا۔ اس نے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری ہونے والا ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا جو جانچ پڑتال کے دوران جعلی ثابت ہوا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں ملازمت کے حصول کے لیے ایک ایجنٹ نے اس سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے تھے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا اور ایجنٹ نے ہی اسے جعلی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا تھا۔

ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.