sui northern 1

راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے

راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مطابق ضمنی امتحانات کا شفاف انعقاد بورڈ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 7383 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔

sui northern 2

کوئٹہ شہر میں بحالی کے چند گھنٹوں بعد انٹرنیٹ سروس پھر معطل

رپورٹ کے مطابق 15427 امیدوار امتحان میں ناکام ہوئے، 93 غیر حاضر رہے جبکہ 49 داخلہ فارم منسوخ کیے گئے۔ امتحان میں 14705 طلبہ اور 8160 طالبات نے حصہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ نتائج جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت مرتب کیے گئے اور بروقت نتائج بورڈ کی شفاف پالیسیوں کا عملی ثبوت ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.