بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے ان پر تشدد بھڑکانے اور قتل کے حکم کے الزامات ثابت پائے۔ سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بھی سزائے موت دی گئی ہے۔
علیمہ خان پھر غیر حاضر، جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں پیش
اس فیصلے کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد اور اسد الزماں کمال کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان موجود معاہدے کے تحت ان مجرموں کو حوالے کرنے کا پابند ہے۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد پر تشدد کے مظاہروں کے بعد اگست 2024 میں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ بنگلہ دیش نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ان مجرموں کو پناہ دی تو یہ انصاف کی توہین اور غیر دوستانہ اقدام ہوگا۔