شوہر نے محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو مار ڈالا، محبوبہ کے نام لکھا پیغام بھی وائرل

شوہر نے محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو مار ڈالا، محبوبہ کے نام لکھا پیغام بھی وائرل

0

بھارت میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کی خاطر ڈاکٹر بیوی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے ایک سرجن پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ بیوی کو قتل کیا اور جرم کے فوراً بعد اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجا کہ "میں نے تمہاری خاطر اپنی بیوی کو مار ڈالا ہے۔”

ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو، لاہور ہائیکورٹ

حکام کے مطابق جنرل سرجن ڈاکٹر مہیندر ریڈی نے ڈیجیٹل ادائیگی کی ایک ایپ پر ایک خاتون سے دوستی کی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ پولیس نے مہیندر کے فون کے فارنزک تجزیے کے دوران یہی پیغام دریافت کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ خاتون سے تفتیش کی گئی ہے اور اس کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا، اور ملزم کو چھ ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔ مہیندر پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی، ڈاکٹر کروتھیکا ریڈی، کو گھر میں بے ہوشی کی دوا کی زیادہ مقدار دے کر قتل کیا۔

فارنزک رپورٹ میں مقتولہ کے جسم میں پروپوفول نامی طاقتور بے ہوشی کی دوا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جو قتل کی نشاندہی کرتی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے گھر سے اہم شواہد بھی برآمد کیے۔

کروتھیکا کے والد نے اپنی بیٹی کے قتل کی شکایت درج کراتے ہوئے داماد پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.