Gas Leakage Web ad 1

یوٹیوب میں پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کیلئے نئے ذرائع متعارف

0

 

Gas Leakage Web ad 2

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کے لیے کمانے کے نئے ذرائع متعارف کراتے ہوئے بتایا ہے کہ اب ویڈیوز میں خودکار انداز میں اشیا کے ٹیگ اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔

جبکہ شارٹس ویڈیوز میں برانڈ لنک شامل کرنے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے تاکہ دیکھنے والے براہِ راست اشیا خرید سکیں۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ برانڈ اسپانسر شپ کی نئی حکمت عملی کے تحت طویل ویڈیوز میں مختلف برانڈز کو شامل کرنا ممکن ہو گا اور ایک معاہدے کے ختم ہونے پر وہ جگہ کسی اور برانڈ کو فروخت کی جا سکے گی، جس کی آزمائش اگلے سال کے آغاز میں محدود صارفین کے ساتھ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویڈیو میں کسی پراڈکٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب کیا جائے گا اور اسی وقت پراڈکٹ کا ٹیگ دکھایا جائے گا، جو اس سال کے آخر تک دستیاب ہو گا۔ یوٹیوب نے مزید بتایا کہ جلد ہی وہ برانڈز کو ایسے صارفین کے بارے میں معلومات دے گا جو شراکت داری کے لیے موزوں ہوں گے، جبکہ یوٹیوب شاپنگ پروگرام کو برازیل سمیت مزید مارکیٹوں میں توسیع دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق گزشتہ چار برسوں میں وہ صارفین، فنکاروں اور میڈیا اداروں کو سو ارب ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کر چکی ہے۔

 
sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.