Gas Leakage Web ad 1

ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔شہریوں نے حکام سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔

 

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.