مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی اور خدمات سر انجام دینے کے اعتراف میں پاکستان سول ایوارڈ سے نوازنے پر مبارکباد 

0

نامور شخصیات جن کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی اور خدمات سر انجام دینے کے اعترا میں پاکستان سول ایوارڈ سے نوازنے پر مبارکباد

سید قائم قائم سیاسی رہنما ہیں جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973ء کی آئین ساز کمیٹی کے واحد حیات رکن ہیں اور انہیں آئین پاکستان پر دستخط کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ کو ان کی سیاسی، سماجی، آئینی و عوامی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازنا انتہائی قابل ستائش ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور شہید مفتی عبد الشکور کو ان کے سیاسی، سماجی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک جید عالم دین اور بااصول سیاسی رہنما تھے۔

ان کی دینی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ان کی دینی و سیاسی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز سے نوازنا انتہائی قابل ستائش ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایڈیشنل سیکرٹری برائے قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق کو پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز سے نوازنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی ملک کا سب سے اہم آئینی ادارہ ہے اور اس کے افسران و اہلکار اس ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس ادارے کے افسران اپنے تجربے اور صلاحیتوں کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.