PM Apna Ghar Program

ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب، تہران کو موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ

0

امریکی ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کے اپنے اختیار میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو جنگ میں فتح اس وقت حاصل ہوگی جب وہ چاہیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہوا ہے۔ ان کے بقول امریکا نرمی سے کام لینے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کو معاہدہ کرنے اور بہت سی قیمتی جانیں بچانے کا پورا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم انہیں یقین نہیں کہ ایران اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا یا نہیں۔
لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 روز کی توسیع، اجتماع پر پابندی برقرار
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا اور کیا وہ پاگل ہوگیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ شاید ایران واقعی پاگل ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ امریکا کے مستقبل کے تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے ملک کے پاس دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ تیل موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن ہے، کیونکہ امن کے بغیر خطے میں شدید بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی صورت میں ایران اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک پر جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا تھا، جس کے نتیجے میں جوہری تباہی جنم لے سکتی تھی، جبکہ ایران امریکی شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایرانی میزائل یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایرانی میزائل امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، تاہم وہ یورپ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ضرور رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے مضبوط اور دانشمندانہ مؤقف اختیار نہ کیا ہوتا تو ایسا بھی ہوسکتا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.