بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور ان کے مکمل خاتمے پر زور دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آج چین کے شہر شینزن میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں تینوں ممالک کے رہنماؤں نے عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلام آباد میں غیر قانونی گوشت کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا، گدھوں اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد
ملاقات کے دوران جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے اور ان ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کرکے ایک ایسی دنیا تعمیر کی جانی چاہیے جو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ تینوں ممالک کو ایک دوسرے کے شراکت دار اور دوست کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے۔ چین، روس اور امریکا کو چاہیے کہ وہ تنازعات میں شامل فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور اختلافات و تنازعات کے سیاسی حل پر آمادہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن کے مواقع ضائع کرکے کبھی امن حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ تینوں ممالک جوہری ہتھیاروں میں کمی کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لیے ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اگر روس، چین اور امریکا تعمیری تعاون کو فروغ دیں تو وہ عالمی استحکام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔



