Gas Leakage Web ad 1

ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے

0

اسماعیل بقائی کے مطابق مجوزہ عارضی مفاہمت کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے مترادف نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ایران اور عمان باہمی مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل انتظامات وضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
ایرانی ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی طویل المدتی سکیورٹی اور انتظام کے لیے ایک پائیدار طریقہ کار تشکیل دینا ضروری ہے، تاکہ بحری آمدورفت کے معاملات کو مستقل بنیادوں پر منظم کیا جا سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

دوسری جانب اسماعیل بقائی نے خبردار کیا کہ ایران امریکا کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی کے حوالے سے سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بھی برقرار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.