Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم اور ایرانی صدر کا رابطہ، مسعود پزشکیان نے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی

0

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان دنیاکی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا، مودی فارغ ہوگیا اس کے پلےکچھ نہیں رہا: خواجہ آصف

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 45 منٹ تک ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں حالیہ جنگ بندی اور آئندہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کے لیے ایرانی قیادت کی حکمت عملی کو سراہا اور امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آمادگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور تعظیم کا پیغام بھی بھجوایا۔

اعلامیے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے کیے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق جامع مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں، جن میں ایران کی جانب سے باقر قالیباف اور عباس عراقچی جبکہ امریکا کی جانب سے جے ڈی وینس اور اسٹیو وٹکوف شریک ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر ارکان کو بریفنگ دی، اور ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کرنے پر عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.