Gas Leakage Web ad 1

اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

0

تہران:
ایران پر اسرائیلی حملوں کے دوران ایک اور اعلیٰ فوجی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔ ایرانی فوج نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہوئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی فوجی حکام کے مطابق صیہونی ریاست کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد وطن کے دفاع کے دوران بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی نے شہادت حاصل کی۔

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے: عباس عراقچی

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت وہ دفاعی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے۔

ایران کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور سیکیورٹی افسران شہید ہو چکے ہیں اور ان کی شہادت کی باضابطہ تصدیق بھی کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی دفاعی صلاحیت برقرار ہے اور جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ اپنے فوجی کمانڈروں کی شہادت کے باوجود دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھی جائے گی اور ملکی دفاع میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی اڈوں کے خلاف حملوں کی ایک اور لہر شروع کر دی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بحرین، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ خطے میں نصب ریڈار سسٹمز پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.