Gas Leakage Web ad 1

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے: عباس عراقچی

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے: عباس عراقچی

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حیدرآباد: شادی ہال کا اغوا مالک 20 لاکھ روپے تاوان دیکر رہا، پولیس اہلکار ملوث نکلے

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری میں بے شمار خامیاں موجود ہیں اور اب یہ چھتری تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو امریکا اور جارح ملکوں کو بے دخل کر دینا چاہیے کیونکہ ان ملکوں کی اصل تشویش صرف اسرائیل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ تمام ممالک کے لیے کھلی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا نے جمعے کے روز راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے جبکہ پڑوسی ملکوں سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم بھی داغے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.